قا ئد اعظم محمد علی جناح اپنے وقت میں ہندوستانی سیاست میں ایک اہم شخصیت تھے اور وہ ایک سیاست دان سے بڑھ کے تھے۔ ان کا شمار ان چند عظیم شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی قابلیت کے زریعے دنیا کا نقشہ ہی بدل دیا۔ مصنف سٹینلی وولپرٹ نے اپنی کتاب ’جناح آف پاکستان میں پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے کردار کو نہایت کامیابی کے ساتھ قارئین کے سامنے پیش کیا ہے۔ مصنف نے جناح کو صرف ایک لیڈرکے طور پر ان کی زندگی پر تبصرہ نہیں کیا بلکہ ایک طالب علم، وکیل اور شوہر کے طور پر بھی ان کی زندگی کا خاقا پیش کیا ہے۔ اپنے سیاسی کیریئر کے آغاز میں جناح کو ہندو مسلم اتحاد کا سب سے عظیم سفیر کہا جاتا تھا کیونکہ ان کا یقین تھا کے ہندو اور مسلمان بھائی ہیں اور ان دونوں برادریوں کو ایک ساتھ خوشی خوشی سے رہنا چاہیے لیکن جناح نے ہمیشہ ہندو اور مسلمانوں کے مابین رشتے کو اس نظر سے نہیں دیکھا ۔ تقریباً چوبیس سالوں کے بعد جناح نے ہندو اور مسلمانوں کے رشتے کوپہلےسے بالکل برعکس دیکھنا شروع کردیا۔ مصنف نے اس کتاب میں ہندوستانی تاریخ کی سات دہائیوں کو بےحد مہارت کے ساتھ بیان کیا ہے۔ جناح کی سیاسی زندگی کے